
زہری سے حب چوکی جانے والی مسافر ویگن حب چوکی سے واپسی کے دوران وڈھ ایریا سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا، جس میں مسافر اور ڈرائیور سمیت ویگن بھی شامل تھی۔
ذرائع کے مطابق ویگن میں موجود خواتین کو موقع پر اتار دیا گیا، جبکہ باقی مسافر، ڈرائیور اور کلینڈر کو ویگن سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے کے خلاف زہری بازار بند کر دیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کے طور پر قومی شاہراہ بلاک کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
زہری اور قریبی علاقوں کے عوام نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔