
بولان اور سوراب دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں، جن میں مجموعی طور پر پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق، بولان کے علاقے بھاگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔واقعے کو کاروکاری (غیرت کے نام پر قتل) قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے سوراب میں کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر زہری کراس کے قریب ایک ٹرک اور تیل بردار گاڑی میں خوفناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع پنجگور سے ہے، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔