خضدار: نوجوان لڑکی صغریٰ بی بی کی پریس کانفریس، اغوا اور زیادتی کا الزام، انصاف کی اپیل

خضدار کے نواحی علاقے کوشک سے تعلق رکھنے والی یتیم لڑکی صغریٰ بی بی نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہیں ان کے پڑوسی اسامہ نے اغوا کیا بعدزاں شدید تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بہن بھائیوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کلب پہنچی، جہاں ان کی والدہ نے قرآن سر پر اٹھا کر انصاف کی دہائی دی۔

صغریٰ بی بی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ کپڑے دینے درزی جا رہی تھیں۔ اسی دوران ملزم اسامہ نے مبینہ طور پر انہیں گاڑی میں زبردستی اغوا کر لیا۔ متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے دورانِ قید انہیں نشہ آور اشیا پلائیں اور تشدد کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چند گھنٹوں بعد انہیں شدید خراب حالت میں چھوڑ دیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران صغریٰ بی بی نے کہا کہ“میں ایک یتیم لڑکی ہوں، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں موت کو قبول کر لوں گی۔ یہ صرف میرا نہیں بلکہ بلوچ قوم کی غیرت کا مسئلہ ہے۔”

ان کی والدہ اور دیگر رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ ملزم بااثر ہے اور پولیس گرفتاری میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ متاثرہ کو انصاف فراہم کیا جائے ورنہ خواتین مزید عدم تحفظ کا شکار رہیں گی۔

ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔

یہ واقعہ خضدار میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم اور عدم تحفظ کی سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، جس پر مقامی حلقوں نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ مزاحمت: تاریخ، قربانی اور شناخت کا تسلسل!

بدھ اگست 27 , 2025
تحریر :رامین بلوچ بلوچستان پاکستان کے نقشے میں دکھایا جانے والا ایک غیر فطری صوبہ نہیں، بلکہ ایک الگ اور قدیم مملکت ہے جس پر پاکستان نے بزورِ طاقت قبضہ کیا۔ یہ قبضہ کسی تاریخی، تہذیبی یا سیاسی رشتے کے تحت وجود میں نہیں آیا، بلکہ طاقت اور فوج کشی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ