بلوچستان کے نوجوان شاعر بسمل ندیم کینسر کے باعث انتقال کر گئے

بلوچستان کے نوجوان شاعر اور بلوچستان یونیورسٹی کے میڈیا اسٹڈیز کے طالب علم بسمل ندیم طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

بسمل ندیم نے کم عمر ہونے کے باوجود بلوچی اور براہوئی ادب میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی شاعری میں نوجوانوں کے جذبات، معاشرتی مسائل اور امید و حوصلے کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی۔

ان کی براہوئی شاعری کی ایک کتاب ‘ودار’ (انتظار) شائع ہوچکی تھی۔

ادبی حلقوں اور ساتھی طلبہ نے بسمل ندیم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہیں ایک ابھرتے ہوئے تخلیقی چراغ قرار دیا جو وقت سے قبل بجھ گیا۔

ادبی محافل میں بسمل ندیم کی یاد اور ان کا ادبی سرمایہ ہمیشہ زندہ رہنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار: نوجوان لڑکی صغریٰ بی بی کی پریس کانفریس، اغوا اور زیادتی کا الزام، انصاف کی اپیل

بدھ اگست 27 , 2025
خضدار کے نواحی علاقے کوشک سے تعلق رکھنے والی یتیم لڑکی صغریٰ بی بی نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہیں ان کے پڑوسی اسامہ نے اغوا کیا بعدزاں شدید تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بہن بھائیوں اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ