
بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی اور اس کے شہید رفقاء کو ان کی 19 برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی بلوچ قومی تاریخ کا ایک باب ہے۔ اس نے قابض پاکستان کے بد مست فوج اور اس کے متکبر جرنیلوں کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی بھول نہیں پائیں گے بلکہ ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ان کے اعصاب پر سوار رہے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہید اکبر خان بگٹی نے ایک مختصر عرصے میں بلوچ تحریک آزادی کے مزاحمتی محاذ کو قابض ریاست پاکستان کے خلاف ایک طاقتور فریق بنانے میں اہم کردار ادا کر دیا۔ آج بلوچ تحریک آزادی جس قدر طاقتور ہے اور روز بہ روز جس طرح طاقتور ہورہی ہے اسے دیکھ کر ہر ایک بلوچ کو قومی آزادی کی حصول کیلئے پُر امید ہونا چاہیئے۔ شہدائے آزادی کی قربانیوں کو رائیگان نہیں ہونے دیا جائے گا۔