
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ کے قریب مستونگ کے علاقے دشت میں سرمچاروں نے کوئٹہ۔سبی شاہراہ پر دو گھنٹے تک ناکہ بندی قائم کر کے تمام گزرنے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی۔
ترجمان نے کہا کہ دریں اثناء ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے مٹھڑی میں قابض پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو بھری اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں قابض پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی ازادی تک جاری رہیں گے۔