
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے لاپتہ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقتول نوجوان کی شناخت عثمان مقبول کے نام سے ہوئی ہے، جو پیدارک کے رہائشی تھے۔ انہیں 24 اگست کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد لاپتہ کردیا تھا، جبکہ آج (منگل) کو تربت کے نواحی علاقے پیدارک روڈ پر بانک چڑھائی کے قریب لاش برآمد ہوئی ہے۔
قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان کو پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کے بعد قتل کیا ہے۔
واضح رہے کہ عثمان مقبول اس سے قبل 2019 میں بھی جبری گمشدگی کا شکار رہ چکے ہیں اور 2021 میں بازیاب ہوئے تھے، تاہم اس بار وہ بازیاب نہ ہوسکے۔
