
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز کو ایک شدید حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج دوپہر جھاؤ کے یوسف کور میں پہلے سے گھات لگا رکھی تھی۔ جیسے ہی فورسز اہلکار وہاں پہنچے تو گھات میں بیٹھے مسلح افراد نے ان پر شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
حملے کے بعد جائے وقوعہ کی جانب فوری طور پر ایمبولینسیں روانہ ہوئیں جنہوں نے ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو کیمپ منتقل کر دیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم بلوچستان میں ہونے والے بیشتر حملوں کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

