
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اہل خانہ اور حق دو تحریک کا دھرنا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے جاری ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے پیاروں کی فوری بازیابی اور انصاف چاہیے۔ دھرنے میں حق دو تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ سمیت کارکنان بھی شریک ہیں۔
مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ احتجاج اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے کلدان میں چھاپے کے دوران تین نوجوانوں، وسیم بلوچ ولد لال جان، وحید ولد مراد اور ایک دیگر شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، جس کے بعد اہل خانہ اور مقامی افراد میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔
