
گوادر، تربت اور کراچی کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے علاقے کلدان میں فورسز نے چھاپہ مار کر تین نوجوانوں وسیم بلوچ ولد لال جان، وحید ولد مراد اور ایک اور شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اسی طرح تربت سے عثمان مقبول کو 24 اگست کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ واضح رہے کہ عثمان مقبول اس سے قبل 2019 میں بھی جبری گمشدگی کا شکار رہ چکے ہیں اور 2021 میں بازیاب ہوئے تھے۔ لواحقین نے ایک بار پھر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ عثمان مقبول کو بازیاب کرایا جائے۔
کراچی کے علاقے ملیر میں بھی فورسز نے گزشتہ شب چھاپہ مار کر دو نوجوانوں داد کریم ولد مولابخش اور شعیب احمد ولد واحد بخش کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔