
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 20 اگست کو ہوشاب تَل میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مختلف اطراف سے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔