تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے بالگتر سے پاکستانی فوج نے طارق بلوچ ولد دوستا سکنہ بالگتر کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا، جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

طارق کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ زمیاد گاڑی کا ڈرائیور ہے، اور ان کا شناختی کارڈ ایک ماہ قبل فورسز نے تحویل میں لے لیا تھا۔

دوسری جانب کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے کمال بلوچ ولد دینار سکنہ گورکوپ کو تربت میں ایک حجام کے دکان سے گزشتہ روز حراست میں لیا۔ کمال حجام کے دکان پر کام کر کے اپنے گھر کا خرچ چلا رہا تھا۔

اہل خانہ نے دونوں نوجوانوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی قیادت 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ اگست 22 , 2025
کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی قیادت کو مزید 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے بی وائی سی رہنماؤں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ