
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں پاکستانی فوج کے زیرِ سرپرستی سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار مسلح افراد نے آج عصر اور مغرب کے درمیانی وقت تمپ کے علاقے کونشقلات میں ایک نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں اکمل ولد صالح سکنہ کونشقلات موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے تھے، جنہوں نے نوجوان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستانی فوج اور ان کے زیرِ سرپرستی سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پانک کی رپورٹ کے مطابق صرف جولائی میں کم از کم 96 افراد کو جبری لاپتہ اور 19 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

