
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سوراپ ڈیم کے قریب ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی شناخت لال بخش ابدین کے نام سے ہوئی ہے جو شاہی تمپ تربت کے رہائشی اور طالب علم تھے۔
اہل خانہ کے مطابق لال بخش 6 اگست کو لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملا اور آج ان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے گروک سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم فواد سیاپاد ولد عطاالرحمن سیاپاد کو گزشتہ شب کوئٹہ کے سول اسپتال کے قریب سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فواد کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جایا گیا، جس کے بعد ان کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔
