
خاران شہر کے شاپنگ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ذکاء اللہ مینگل ولد امیر بخش ساکن نوشکی موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ طارق ولد محمد اعظم فقیرزئی شدید زخمی ہوئے۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔