
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے طویل احتجاجی کیمپ کو 5916 دن مکمل ہوگئے۔
رواں سال 18 اور 19 جولائی کے درمیانی شب کلی حبیب، فیض آباد سریاب، کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے باتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے صدام حیسن ولد رحیم کرد کے لواحقین نے احتجاجی کیمپ آکر احتجاج میں حصہ لیا، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ صدام حسین کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے۔
درا ثنا صدام حسین کرد کے اہلخانہ نے آج وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ کے ہمراہ لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کے دفتر گئے اور کمیشن کے ڈپٹی رجسٹرار عبدالحمید سے ملاقات کی، اور صدام حسین کے کیس پر بات چیت کی، کمیشن کے ڈپٹی رجسٹرار نے لواحقین کو یقین دھانی کرائی، کہ صدام حسین کے کیس پر قانونی کاروائی شروع ہو چکی ہے، اور کمیشن صدام حسین کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔