
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت بوہیر ولد دلجان کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ روز بلیدہ کے گاؤں گلی میں کھیتوں سے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں پاکستانی فوج نے فائرنگ کر کے اسے نشانہ بنایا اور قتل کردیا، بعد ازاں اس کی لاش وہیں پھینک دی گئی۔
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے انسانی حقوق کے ادارے “ہانک” کے اعداد و شمار کے مطابق صرف جولائی 2025 سے اب تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں 19 افراد قتل ہو چکے ہیں۔
رواں سال پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے متعدد بلوچ نوجوانوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا ہے جبکہ کئی افراد کو جبری طور پر لاپتہ بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب تربت کے نواحی علاقے ڈنک میں اختر ولد واجداد نامی نوجوان نے شاٹ گن سے خود کو گولی مار لی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ بہنے اور گہرے زخموں کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔
