افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ: بس اور ٹرک میں تصادم، 70 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک المناک سڑک حادثے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ واقعہ منگل کی رات گزارہ ڈسٹرکٹ میں اس وقت پیش آیا جب ایران سے واپس آنے والے مہاجرین کو لے جانے والی مسافر بس پہلے ایک موٹر سائیکل اور پھر ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد بس اور ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے درجنوں مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

افغان حکام کے مطابق حادثے میں کم از کم 71 سے 76 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں صرف تین افراد زندہ بچ سکے ہیں، جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ ٹرک مبینہ طور پر ایندھن لے جا رہا تھا، جس کی وجہ سے تصادم کے فوراً بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی اور بیشتر لاشیں ناقابلِ شناخت ہو گئیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں، جس کے باعث اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

حادثے کا شکار بس میں سوار زیادہ تر مسافر وہ افغان شہری تھے جو ایران سے واپس بھیجے گئے تھے۔ افغانستان میں مہاجرین کی واپسی اور پسماندہ انفراسٹرکچر کے باعث سڑکوں پر حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پروفیسر عثمان قاضی بلوچ کی جبری گمشدگی بلوچ شعور پر حملوں کا تسلسل، اور قابض ریاست کی شکست کا واضح مثال ہے۔ بی ایس او آزاد

بدھ اگست 20 , 2025
بلوچ اسٹوڈئنس آرگنائزیشن آزاد بلوچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض پاکستانی ریاست کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ بلوچستان میں تعلیم یافتہ افراد کو مختلف شکل میں نشانہ بناتی رہی ہے۔ پروفیسر عثمان قاضی کو اغوا کرنا، اس سے جبری بیان لینا، اور انہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ