
بلوچستان کے علاقوں بسیمہ اور کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لیا، جن کی شناخت صادق، پرید اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ بتایا جا رہا ہے کہ چند روز قبل بسیمہ میں فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، علاقے میں سخت چیکنگ کی گئی، مقامی آبادی کو گھروں تک محدود رکھا گیا اور دکانیں زبردستی بند کرائی گئیں ہیں۔
دوسری جانب، 17 اگست کو کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے سلمان بلوچ ولد ڈاکٹر ایسی نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ سلمان کا تعلق بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ہے۔