
زرمبش اردو
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ایک رہائشی مکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے سریکن میں سید محمد نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے باعث گھر میں موجود ایک خاتون زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” سے تعلق رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تربت اور گرد و نواح میں گھروں پر اسی نوعیت کے حملے ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے سمیت متعدد زخمی ہوئے تھے۔

