
خاران: اطلاعات کے مطابق خاران وڈ ایریا میں رات کے وقت سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ایک چھاپہ مارا جس کے دوران دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں جاسم ولد محمد رحیم سیاپاد اور کمسن قائم ولد علی حسن سیاپاد شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کارروائی رات کے وقت ان کے گھر پر کی گئی جسے حراست میں لیا گیا۔
اہل مامہ نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔