
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں فورسز کو جانی نقصان پہنچنے کی خبریں ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ 14 اگست کو مشکے کے علاقے تنک گرمیں کور کے مقام پر پیش آئی جو ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔ جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم بلوچ سرمچاروں کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔