
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج سبی میں اوٹر سنگل کے قریب آئی ای ڈی نصب کر کے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔