
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گزشتہ روز ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک بلوچ سرمچار جاں بحق ہو گیا، جبکہ فورسز نے جاں بحق سرمچار کی لاش کو قبضے میں لے کر ان کے بھائیوں سمیت تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
جاں بحق بلوچ سرمچار کی شناخت جبار ولد دین محمد سکنہ تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔ فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والوں میں ان کے دو بھائی امجد ولد دین محمد اور راشد ولد دین محمد شامل ہیں، جبکہ ایک اور شخص ولید ولد نظر کو بھی فورسز اپنے ہمراہ لے گئیں۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ گزشتہ روز شام کے وقت ہوئی جس میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے بھی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔