پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست بعد لاپتہ کردیاطلباء کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق تربت سے جاتے ہوئے پسنی کے قریب پاکستانی فورسز نے مسافر گاڑی سے محبوب نامی نوجوان کو زبردستی گاڑی سے اُتار کر اپنے ہمراہ لے گئے نوجوان کے اغواء کے خلاف طلباء نے سڑک بلاک کردیا ۔
بتایا جارہاہے تربت کے رہائشی محبوب لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور چھٹیوں پر اپنے گھر جارہا تھا جسے راستے میں پسنی کے قریب پاکستانی فورسز نے اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے-
واقعہ کے فوری بعد بلوچ طلباء نے احتجاجاً سڑک بلاک کردیا ہے۔ساتھی طالب علموں کا مطالبہ ہے کہ محبوب بلوچ کو پاکستانی فورسز نے اغواء کیا ہےاسے فوری طور پر منظرعام پر لاکر بازیاب کیا جائے بصورت دیگر طلباء اپنے احتجاج کو مزید وسیع کرتے ہوئے بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دینگے-