مچھ شہرپر قبضہ برقرار،سبی سے آنے والی18 گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کردیا ۔ بی ایل اے

مچھ پر قبضہ برقرار ، سبی 18 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مچھ شہر پر سرمچاروں کا قبضہ برقرار ہے ، جبکہ سبی سے آنے والی اٹھارہ گاڑیوں کے قافلے کونشانہ بنایا گیا ہے ۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی آپریشن درہ بولان تاحال کامیابی کے ساتھ جاری ہے اورچالیس گھنٹے گذرنے کے باوجود مچھ شہر بلوچ سرمچاروں کے مکمل زیر کنٹرول ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ شب سبی سے اٹھارہ گاڑیوں کا ایک فوجی قافلہ مچھ میں سرمچاروں کے گھیرے میں پھنسے ہوئے دشمن فوج کی کمک کیلئے داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی، جسے پہلے سے پوزیشن سنبھالے سرمچاروں کے ایک دستے نے مچھ شہر کے قریب گوکرت ہوٹل کے مقام پر ایک شدید حملے میں نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ دشمن فوج کے قافلے میں ایف سی کے علاوہ پولیس، لیویز اور متعدد بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ سرمچاروں نے دشمن قافلے کو دو اطراف سے راکٹ، مشین گن اور دوسری بھاری خودکار اسلحہ سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از چار دشمن اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد قافلہ مچھ میں داخل ہوئے بغیر واپس سبی کی جانب پسپا ہوگیا۔

ترجمان کامزید کہنا ہے کہ مجید بریگیڈ کے فدائین گذشتہ شب سے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے اندر دشمن کے ساتھ ایک گھمسان کی جنگ لڑ رہے ہیں، جو تاحال جاری ہے۔ جس کی تفصیلات بہت جلد میڈیا میں جاری کی جائینگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران: پاکستانی فوج کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

بدھ جنوری 31 , 2024
خاران سے نوجوان جبری لاپتہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ