ڈیرہ بگٹی بریت جاری150 سے زائد افراد کو سی ٹی ڈی نے اٹھا لیا ہے

سوئی لیبر کالونی فوجی محاصرے میں 150 افراد لاپتہ

ڈیرہ بگٹی سوئی مکمل محاصرے میں 100 سے زائد افراد سی ٹی ڈی نے اٹھا لیے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی رات سے ‏پاکستانی ریاستی فورسز حواس باختہ گی کا شکار ہوکر سوئی کے فینسگ ایریا جہاں اندر صرف ملازمین رہتے ہیں کے علاقہ کو مکمل فوجی نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لیبر کالونی کے تقریباً سو کے قریب افراد کو سی ٹی ڈی والے اٹھا کر لے گئے ہیں ۔
جبکہ اس وقت بھی لیبر کالونی میں فوج اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کا محاصرہ برقرار ہے ۔

ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے ایکس ہینڈل پربپوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فوج نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی ٹاؤن میں لیبر کوارٹر وں کا محاصرہ کر لیا ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق سوئی گیس فیلڈ کے مزدوروں اور ان کے بچوں سمیت 150 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی ریاست اپنے نام نہاد "انتخابات” اپنے اگلے امیدواروں کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے یہ حربہ اپنا یا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں کوئی الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے اور صرف پاکستان کی طاقتور ISI اور فوج کا انتخاب ہے۔
ریاست کو کٹھ پتلی چننے کے لیے اتنا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت: فائرنگ سے ایم آئی کا اہم کارندہ ہلاک

اتوار جنوری 28 , 2024
تربت مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ