جی ایم سید کے 120 ویں یوم پیدائش پر جئے سندھ فریڈم موومنٹ (جسفم) کی جانب سے سن شھر سے مزار جي ايم سید تک ریلی نکالی گئی۔

سندھ قوم پرستوں کی جی ایم سید کی یوم پیدائش پر ریلی

کراچی جمعرات کے دن سندھ کے عظیم رہبر، جدید قوم پرستی کے بانی سائیں جی ایم سید کے 120 ویں یوم پیدائش پر جیۓ سندھ فریڈم موومینٹ جسفم کی مرکزی جنرل سیکریٹری امرزادی، فرحان سندھی، مرک سندھو، شعبان سندھی اور شان سندھی کی قیادت میں جسفم کے سیکڑوں کارکنوں، خواتین اور بچوں نے سن شہر سے مزار جی ایم سید تک عظیم الشان شاندار ریلی نکالی۔

ریلی کے دوران کارکنان نے بینر، اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس میں سندھ میں ہندو لڑکیوں کی جبری مذھب تبدیلی نامنظور، پاکستانی فورسز کا سندھ بلوچستان سے سیاسی قومی کاکنان کا جبری اغوا کے بعد گم کردینا نامنظور، سندھ کی زمینوں پر پاکستانی فوج کا قبضہ نامنظور کے نعرے درج تہے۔

ریلی سے جیۓ سندھ فریڈم موومنٹ کے جلاوطن چیئرمین سہیل ابڑو نے خطاب میں ل ریاست پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حقوق کی بات کرنا ، پنجابی فوج کے ظلم بربریت پر آواز اٹھانا اور فوج کے دلالوں وڈیروں، جاگرداروں اور مذھبی دہشت گرد اور مذھبی جنونیت کے خلاف آواز اٹہانے والے قومی کارکناں کی گمشدگیاں اور لاشیں بھی پنجابی فوج اور انکے دلال سرداروں کے ساتھ مل کر دی جارہی ہیں، جو بہت جلد ریاست کو شکست دیں گی اور جی ایم سید کے بتائے ہوئے راستے پر پوری سندھی قوم ایک ساتھ کھڑی ہو کر سندھ کی آزادی کا جشن منائے گی،
ریلی مختلف چوراہوں سے گزرتے ہوۓ سن شہر میں قومی نعروں سے مزار جی ایم سید پر پہنچی جہان سندھودیش کا قومی ترانہ گاتے ہوئے سید کی 120ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پھولوں کی چادر چڑھا کر ایمان کی تجدید کی گئی۔

اس موقع پر سندھودیش کی آزدی کی جدوجہد میں اور سندھ وطن سے محبت میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہید مظفر بھٹو، شہید افضل پنہور اور دیگر شھداء کے مزاروں پر حاضری لگائی گئی۔

دوسری جانب جئے سندھ فریڈم موومنٹ (جسفم) کے چیئرمین سھیل ابڑو، وائس چیئرمین زبیر سندھی، جنرل سیکریٹری امر آزادی، فرحان سندھی، حفیظ دیشی، مرک سندھو اور ھوشو سندھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ریاست پاکستان ایک طرف الیکشنی سیاست میں حصا لینے پر عوام کو اپیل کر رہی تو دوسری جانب مظلوم قوموں ظلم بربریت کرہی ہے، اور سندھی، بلوچ، پشتون، کشمیری، سرائیکی اور دیگر قوموں سے ان کی سرزمین کے مالکانہ حقوق چھین لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے پہلے شھید مہاراجہ داہر کی اولاد سندھ کی ہندو لڑکیوں کو بلیک میل کر کے ان کا مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ریکوڈک خفیہ معاہدوں کو منظرءِ عام پر لانے کے لیے سیاسی تحریک چلایا جائےگا۔این ڈی پی

جمعہ جنوری 26 , 2024
این ڈی پی نے خفیہ معاہدے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دیا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ