
آواران میں گزشتہ روز ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ میں شہید ہونے والے سخی بخش کو آواران کے علاقے تیرتیج میں سپردِ گلزمین کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے آہوری کے رہائشی شہید سخی بخش ولد علی بخش کو آج شام تین بجے تیرتیج قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ لوگوں نے سرمچار سخی بخش کے جسد خاکی کو آزاد بلوچستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگا کر سپرد خاک کر دیا۔
شہید سخی بخش کے ساتھ شہید ہونے والے گریشہ کے رہائشی سرمچار بالاچ ولد علی بخش کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی، جو بعد ازاں لواحقین نے میت شہید کے میت کو لے آبائی علاقے روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ دونوں شہداء کا تعلق ایک آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔