بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین، ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کریم اور مہراج بلوچ کا قتل قابل مذمت ہے اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ایک تسلسل ہےآئے روز بلوچستان میں پاکستانی فوجی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کا قتل شدتِ اختیار کررہا ہے
ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور پاکستان کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ خاموشی اور عدم توجہی سے مظالم کو مزید تقویت ملتی ہے, عالمی برادری کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
