
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) کے مقام پر ایم 8 شاہراہ پر کریم بخش ولد منظور کی لاش کے ہمراہ لواحقین احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔
جمعرات کو تمپ کے علاقے کوہاڑ میں حکومتی حمایت یافتہ گروہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کریم داد ولد منظور کے اہل خانہ نے جدگال دون (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر دھرنا دے کر ایم ایٹ ہائی وے کو بلاک کر دیا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے تمپ سے تربت آئے ہیں کیونکہ نامعلوم افراد نے ان کے دو کمسن بچوں کو شہید کر دیا ہے لیکن ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے تربت کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنے میں شامل ہوں اور انصاف ملنے تک ان کا ساتھ دیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عوام باہر نکلیں اور احتجاج کریں تاکہ یہ سلسلہ یہیں ختم ہو۔