بلوچ طلبا کے کتب اسٹالوں پر پابندی و دیگر حلقوں کو اجازت دینا نوآبادیاتی ذہنیت کا مظہر ہے، ڈاکٹر نسیم بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر اپنی نوآبادیاتی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کے لگائے گئے کتابی اسٹالز کو مسمار کر دیا، جبکہ اسی وقت دیگر حلقوں کو انہی کتابوں کی نمائش کی اجازت دے کر ان کی پذیرائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ محض کتابوں تک محدود نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بلوچ طلبہ کو دبانے، انہیں علمی و فکری ترقی سے محروم کرنے، اور ان کے تنقیدی و سیاسی شعور کو کچلنے کی منظم حکمت عملی کا حصہ ہے۔

بی این ایم چیئرمین نے کہا کہ دہائیوں سے، پاکستان بلوچ طلبہ، اسکالرز اور دانشوروں کو ایک خطرہ تصور کرتا رہا ہے، کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ علم و شعور انہیں ریاست کے بلوچستان پر قبضے کو چیلنج کرنے کے قابل بنا دے گا۔ جبری گمشدگیاں، تعلیمی اداروں پر کریک ڈاؤن، اور ماہرینِ تعلیم پر حملے اسی پالیسی کا تسلسل ہیں، جن کا مقصد بلوچ آوازوں کو دبانا اور کسی بھی قسم کی مزاحمت کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کارروائی کی مذمت نہیں کرتے، کیونکہ مذمت کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم کسی منصفانہ برتاؤ کی امید رکھتے ہیں۔ بلوچ قوم پاکستان سے انصاف کی توقع نہیں رکھتی۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ایک نوآبادیاتی ریاست ہمیشہ جبر و استحصال کا راستہ اختیار کرتی ہے اور محکوم اقوام کو علمی و فکری پسماندگی میں رکھنے کے لیے ہر ممکن ہتھکنڈہ استعمال کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد صرف ایک سیاسی تحریک نہیں بلکہ ایک فکری اور ثقافتی معرکہ بھی ہے۔

بی این ایم رہنما نے کہا کہ تمام ریاستی جبر کے باوجود، بلوچ طلبہ اپنی علمی و سیاسی مزاحمت جاری رکھیں گے، سیکھیں گے اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں قتل نوجوان کریم کی میت کے ہمراہ فدا چوک پر دھرنا دینے کا اعلان

جمعرات فروری 20 , 2025
پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والے کریم بخش بلوچ کے اہلِ خانہ، کریم کے جسدِ خاکی کے ساتھ تربت کے شہید فدا چوک میں دھرنا دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بلوچ عوام بلخصوص تربت کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاستی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ