پروم جیرک باڈر ، کاروبار اور اہلخانہ کے آمد رفت کیلے جلد ازجلد کھولا جائے ۔ پروم رابطہ کمیٹی

پنجگور ( پریس ریلیز) رابطہ کمیٹی پروم کے ترجمان  نے جاری بیان میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ 17 فروری 2025 سے جیرک بارڈر کی بلاوجہ بندش اورعوامی مشکلات کے پیش نظر، پروم کی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ جیرک بارڈر کی بندش نے علاقے کے محنت کشوں، کاروباری افراد اور عوامی زندگی کو تباہ کن صورت حال میں ڈال دیا ہے، جو کہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

انھوں جاری بیان میں حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر جیرک بارڈر کو کاروبار اور عام لوگوں،خاندانوں کےکراسنگ کے لیے کھولا جائے۔

عوامی روزگار اور عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والے فیصلوں کو واپس لیا جائے۔

رمضان المبارک کے مہینے کی قریب آنے والی حالت میں عوام کو مزید مشکلات میں مبتلا نہ کیا جائے۔

علاوہ ازیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی فلاح اور بہبود کو یقینی بنائیں اور بلاوجہ کی مشکلات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: مسلح ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے کریم بلوچ جاںبحق

جمعرات فروری 20 , 2025
تمپ کے علاقے کوہاڈ میں پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے نوجوان کریم بخش موقع پر جاںبحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق کریم بخش ولد منظور تمپ کے علاقے گومازی کا رہائشی ہے جسے آج مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بتایا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ