احتجاج کے 5735 دن ، بلوچستان میں رواں مہینہ انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین ہے۔ماما قدیر بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ شال پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ کو 5735 دن ہوگئے۔ بی ایس او کے  سیکریٹری جنرل صمند بلوچ، زونل صدر کبیر بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہے۔

بدھ کے روز احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے لیے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ماما قدیر بلوچ نے کہا رواں مہینہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین ہے۔ اب تک 60 سے زائد افراد کو جبری لاپتہ کیا گیا اور تین افراد ماورائے عدالت قتل ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا بلوچستان میں طویل احتجاج اور مسلسل آواز اٹھانے کے باوجود انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری نہیں آ رہی حکومت کی پالیسیاں اور اقدامات اس حوالے سے مایوس کن ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زامران و نوشکی میں قابض پاکستانی فوج اور پولیس پر حملوں کی  زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بدھ فروری 19 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران اور نوشکی میں قابض پاکستانی فورسز اور پولیس کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے اسناپئر ٹیکٹکل ٹیم نے 18 فروری کی شام چار بجے کیچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ