سیہون ( ویب ڈیسک ) سندھ لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی نعشیں برآمد ۔لعل شہباز قلندر کے عرس کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے زائرین مختلف علاقوں سے مزار کا رخ کررہے ہیں۔ایدھی انچارج کے مطابق مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی نعشیں ملی ہیں اور تمام زائرین کی اموات طبعی طور پر ہوئی ہے۔

ایدھی انچارج نے بتایا کہ تمام نعشیں 3 روز کے دوران ملیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے، اب تک 9 نعشیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں اور ایدھی سرد خانے میں صرف ایک نعش موجود ہے۔