
گزشتہ روز مسلح افراد نے ایک سنگین حملے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس سنگین حملے میں ایک آفیسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور ایک لیفٹیننٹ سمیت 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ آج پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مردوں، عورتوں اور بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق مشکے کے نواحی گاؤں تنک میں عبدالرحیم نامی بازار میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری ہے جب کہ اس دوران فورسز نے بچوں اور خواتین پر بدترین تشدد کیا ہے۔ ہوا یوں کہ گزشتہ روز مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا جس میں پاکستانی فورسز کے ایک لیفٹیننٹ اور ایک افسر سمیت متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کل سے پورا علاقہ فوجی محاصرے میں ہے جب کہ شدید فوجی جارحیت بھی جاری ہے۔
ہیلی کاپٹروں کی بھی مسلسل گشت جاری ہے، خدشہ ہے کہ اس فوجی جارحیت کے دوران پہلے کی طرح بہت سے بے گناہ لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ بھی کر دیا گیا ہے۔