بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ کے تین واقعات میں 3 افراد قتل ،روڈ حادثات میں ایک شخص ھلاک 5 زخمی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سبی بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا. تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے محلہ اللہ آباد نزد چمڑا کارخانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس اور ایدھی ذرائع کے مطابق، ملزم نے مبینہ طور پر ذاتی تنازعے کی بنا پر اپنے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعے کے فورا بعد ایدھی ایمبولینس کی مدد سے مقتول کی نعش کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا ، جہاں ضروری قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس طرح مستونگ ولی خان تھانے کے ایریاء میں نامعلوم مسلح افراد کی فاٸرنگ سے عزیر احمد ولد مولوی سراج قوم لہڑی سکنہ رودینی  نامی شخص  ھلاک ہوگیا۔نعش  ضروری کارواٸی کے شہید نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے ہیں ،مزید کارواٸی لیویز فورس کر رہی ہے۔

ادھر  پنجگور چیدگی میں نامعلوم  افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک  ہوگیا۔

علاوہ ازیں تربت  ایم ایٹ شاہراہ پر کار اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم،کراچی کارہائشی ایک شخص ھلاک اور ایک زخمی ہوا ، پولیس ذرائع کے مطابق ایم ایٹ شاہراہ پر تربت یونیورسٹی کے نزدیک موٹرسائیکل اور کرولا کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ھلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا، نعش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کی شناخت شبیر احمد ولد نتھوخان ساکن الیاس گوٹھ کورنگی کراچی اورزخمی کی شناخت عقیل احمد ولد جمیل احمد سکنہ کراچی کے نام سے کی گئی ہے۔

اس طرح  اورماڑہ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر ایک اور روڈ حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔

دریں اثناء  مستونگ کھڈکوچہ مرکزی شاہراہ کاریز امان اللہ ایریاء میں تیز رفتار ٹی گاڑی کی ٹکر ایک شخص شدید زخمی ہوا ،ڈرائیور موقع سے فرار
زخمی شخص کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے: پاکستانی فورسز پر شدید حملہ، آفیسر سمیت دو اہلکار ہلاک، علاقہ فوجی محاصرے میں خواتین اور بچوں پر بدترین تشدد

منگل فروری 18 , 2025
گزشتہ روز مسلح افراد نے ایک سنگین حملے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس سنگین حملے میں ایک آفیسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور ایک لیفٹیننٹ سمیت 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ آج پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مردوں، عورتوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ