
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے اتوار کی شب کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور حملے میں گذشتہ شب کوئٹہ ہی میں بروری کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے کرانی چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج کے پوزیشن کو گرنیڈ لانچر کے ذریعے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایا جو کامیابی سے اپنے اہداف کو لگیں جس کے نتیجے میں دشمن کو نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔