
آواران: مشکے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو شدید حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح مشکے کے علاقے بنڈکی میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے جدید و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
حملے کے بعد ہیلی کاپٹر فورسز اہلکاروں کی مدد کے لیے موقع پر پہنچے اور شدید شیلنگ کی۔
اس حملے میں فورسز کے ایک اعلیٰ افسر کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
جبکہ صبح سے علاقے میں مسلسل فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں، تاہم مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔