
ضلع کیچ کے علاقے مند میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے شدید حملے کے بعد فورسز کے کیمپ میں گھس کر ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کا اسلحہ اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس سنگین حملے کے بعد فورسز کے ان علاقوں میں فوجی آپریشن اور ہیلی کاپٹروں کی مسلسل گشت جاری ہے جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں فورسز کے ڈرونز بھی مسلسل گشت کر رہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح ایک بڑا فوجی قافلہ، جس میں کئی گاڑیاں بشمول ٹرک اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں، کو آج مند سے اپسی کھن کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے مقامی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فورسز ان پہاڑی علاقوں میں بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
مقامی ذرائع نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ فورسز پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے گھروں کو نزر آتش کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنا سکتی ہیں کیونکہ جب بھی فورسز کو کسی بڑی نوعیت حملے کا سامنا ہوا ہے تو انہوں نے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے گھروں کو آگ لگا کر انہیں ان کے گھروں سے بے دخل کیا ہے۔