
بلوچستان کے ساحلی اور تاریخی شہر گوادر میں مقامی ادارے کی جانب سے کتب میلہ 13 تا 16 فروری تک جاری رہا جس میں بلوچستان سمیت کراچی اور پنجاب سے آئے ہوئے دانشوروں، مصنفین اور شعرا نے شرکت کی۔
کتب میلے میں علاقائی سطح کے پبلشرز نے حصہ لیا اور کتابوں کے اسٹالز لگائے۔
گوادر کتب میلے میں 28 لاکھ روپے سے زائد کی کتابیں فروخت ہوئیں، ان میں سے 10 لاکھ روپے کی بلوچی اور 18 لاکھ روپے کی اردو اور انگریزی زبانوں کی کتابیں شامل ہیں۔
کتب میلے میں فروخت ہونے والی کتابوں میں ادب، ناول اور شاعری کے مجموعے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 2023 میں گوادر کتب میلے میں 18لاکھ روپے کی کتابیں فروخت ہوئی تھیں۔
اس کے علاوہ کتب میلے میں مختلف ادبی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ کتب میلے میں علاقائی موسیقی اور ثقافت کے رنگ بھی نظر آئے۔