
بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس میں لکھا ہے کہ نوجوان معراج عبدالقادر کو کیچ کے علاقے گومازی میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے بے دردی سے قتل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گھناؤنا واقعہ کوئی الگ تھلگ نہیں ہے۔ بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع کیچ میں بالخصوص اور دیگر علاقوں میں بالعموم بلوچ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستانی ریاست کی دہشت گردی اور نسل کشی کی مہم اپنے عروج پر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بحیثیت قوم ہم مزید نوجوانوں کو کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہمیں آگے آنا چاہیے، بولنا چاہیے اور عملی طور پر ان مظالم کی مذمت کرنی چاہیے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو بھی بلوچ نسل کشی کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستانی ریاست کو اس کے مظالم کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔