
تمپ کے علاقے گومازی شنکن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 17 سالہ کمسن نوجوان معراج ولد عبد القادر سکنہ گومازی شدید زخمی ہوئے، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے آتشی اسلحہ سے گولی مار کر قتل کیا۔
تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔