شال جبری لاپتہ جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند کے کوائف لواحقین نے جمع کرادیئے۔ نصر اللہ بلوچ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ  نے جاتی بیان میں کہاہے کہ  عیسی خان رند احتجاجی کیمپ آکر اپنے بھائی جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند ولد شربت کے کوائف تنظیم کے ساتھ جمع کرادیئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ اسکے بھائی جمیل رند کوئلہ کان میں مزدوری اور عبدالمنان رند ہزار گنجی کوئٹہ میں گیرج میں مستری کا کام کرتا تھا جمعہ کے دن دونوں بھائی چھٹی کرکے اپنے گھر واقع کلی سردار ساتکزئی مچھ آئے تو رواں سال 15 فروری کو پاکستانی فورسز نے انہیں گھر سے رات کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم پر منتقل کردیا اور انہیں انکے بھائیوں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیاجارہا ہے جسکی وجہ سے انکے خاندان زہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

نصراللہ بلوچ نے کہاہےکہ تنظیمی سطح پر عیسی رند کو یقین دھانی کرائی گئی کہ انکے بھائیوں کے کیس کو صوبائی حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کیا جائے گا اور انکے بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

تنظیم کے چئرمین نصراللہ بلوچ نے جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند کے ماورائے آئین گرفتاری کے بعد جبری گمشدگی کی مذمت کی ہےاور حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ جمیل احمد اور عبدالمنان کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے ، اگر دونوں بھائیوں پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے بےقصور ہیں تو فوری طور پر انکو رہا کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے لواحقین کو اذیت سے نجات دلائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لیویز فورس خضدار کا ڈھاڈارو میں چیک پوسٹ قائم ، ٍڈھاڈارو بلوچستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ بلوچستان ہی رہیگا۔

اتوار فروری 16 , 2025
خضدار( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈھاڈاروکوہسار بلوچستان پر صوبہ سندھ قبضے کا نوٹیفکیشن، ضلعی انتظامیہ خضدار حرکت میں آگئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سندھ حکومت کے ادارے ثقادتی ورثہ (تحفظ)کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقہ ڈھاڈارو (کتے کی قبر)والی پہاڑی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرکے اسے سندھ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ