جبری لاپتہ افراد شہیدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5731 دن مکمل

جبری لاپتہ افراد شہیدا کے بھوک ہڑتال کیمپ کو 5731 دن ہوگئے ۔  اظہار یکجہتی کرنے والوں میں قلات سے ملا یار محمد دہواربلوچ  علی دوست بلوچ نظر احمد بلوچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماماقدیر بلوچ نے کہاکہ ہم خضدار تربت پنجگور میں بلوچ فرزندوں کی شھادت ریاست کی جارحانہ پالیسیوں کی تسلسل ہے بلوچستان میں ریاستی بربریت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور قبضہ گیریت کے خلاف بلوچ عوام کی جدوجہد نے ریاستی پالیسیوں کو پسپا کردیا ہے جس سے اب ریاستی فورسز نے اپنی پالیسیوں میں مزید جارحیت لاتے ہوئے بلوچ نسل کشی کومزید تیز کردیا ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جس طرح مشرقی تیمور کے مسلے پر کورٹ کے فیصلوں کو رد کرتے ہوئے مشرقی تیمور کے لوگوں کو گمشدہ کرکے قتل کیا جاتارہا بلوچستان میں بھی یہی صورت حال ہے جس طرح مشرقی تیمور میں قابض کی ایجنسیاں بے، لگام تھیں اسی طرح بلوچستان میں بھی خفیہ اداروں کی جانب سے ظلم کی ہوئی کھیل جاری ہے اس بارے میں پولیس نے ان گمشدگیوں میں خفیہ ایجنسیوں اور ایف سی کے ملوث ہونے کا ثبوت پیش کی ہیں لیکن قابض پاکستان اور ایجنسیوں نے کسی چیز کو خاطر میں لائے بغیر بلوچستان میں ننگی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کی مرکزی حکومت بھی مسلے پر اپنے بیانات تبدیل کر تی چلی آرہی ہے لیکن پاکستانی حکومت انتہائی مجرمانہ انداز اس معاملے پر انکار ہے۔

عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلیئے پاکستانی حکومت نے متعدد اجلاس منعقد کیئے اور کئی کمیٹیاں بھی تشکیل دیئے لیکن کوئی بھی کمیٹی آج تک اپنی رپورٹ پیش نہیں کر سکی ہے کیونکہ بلوچستان ایک چاونی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جہاں تمام فیصلے فوج اور ایجنسیوں کے ہاتھوں میں ہیں اگر یہاں فوج اوراس کے حواریوں کی ننگی جارحیت کے خلاف کوئی آواز اٹھائے تو اسے  نشان عبرت بنادیا جاتا ہے دوسری جانب انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا کردار ماسوائے سالانہ رپورٹوں کے کچھ نہیں ہے بلوچستان میں بھی مانیٹرنگ میکنزم نہیں ہے اور آج تک موجودہ حالات کو کسی نے مانیٹر نہیں کیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال جبری لاپتہ جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند کے کوائف لواحقین نے جمع کرادیئے۔ نصر اللہ بلوچ

ہفتہ فروری 15 , 2025
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ  نے جاتی بیان میں کہاہے کہ  عیسی خان رند احتجاجی کیمپ آکر اپنے بھائی جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند ولد شربت کے کوائف تنظیم کے ساتھ جمع کرادیئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہےکہ اسکے بھائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ