بلوچستان بورڈ شفاف امتحانات لینے میں ناکام ہو چکا ہے۔ عام طلبہ کی تذلیل کی جا رہی ہے، جبکہ بااثر افراد کو نقل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

شال ( پریس ریلیز )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن امتحانات کے شفاف انعقاد اور نتائج مرتب کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ  میٹرک کے امتحانات میں پہلے نام نہاد قرعہ اندازی کے نام پر واویلا اور میڈیا مہم چلائی گئی، لیکن اب تمام امتحانی سینٹرز بغیر کسی طریقہ کار کے عجلت میں مخصوص افراد کو الاٹ کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، بغیر کسی ضابطے کے سینٹرز کی تبدیلی اور ان کی خرید و فروخت کے معاملات سوشل میڈیا پر رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ اینٹی کرپشن کے چھاپوں سمیت دیگر مسائل کے باوجود محکمہ تعلیم اور بورڈ کرپٹ افراد کا دفاع کرتا نظر آ رہا ہے۔ خاص طور پر کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں نقل کے خاتمے کے نام پر عام طلباء کی تذلیل کی جا رہی ہے، جبکہ بااثر افراد کے لیے سفارشی نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہےکہ مبینہ طور پر کچھ بوائز کو گرلز سینٹرز الاٹ کر کے انہیں الگ پیپر دینے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ وہ آسان

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ لاپتہ کامران محمد شہی کے اہلِ خانہ نے کراچی شاہراہ بلاک کردیا۔

ہفتہ فروری 15 , 2025
مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ جمعرات کے روز مستونگ کے نواحی علاقہ میجر چوک کے قریب سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے کلی عزیزآباد کے رہائیشی نوجوان کامران ولد حاجی میر احمد محمد شہی، کے بازیابی کیلئے اہل خانہ ،بی وائی سی ،رشتہ داروں  اور عوام نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ