جبری لاپتہ افراد بازیابی احتجاجی کیمپ کے 5730 دن ، پاکستانی میڈیا کے دعوؤں کے برخلاف بلوچستان کے حالات گھمبیر ہیں۔ ماما قدیر بلوچ

پاکستانی میڈیا یہ جھوٹا تاثر دے رہا ہے کہ بلوچستان میں سب ٹھیک ہے اور کوئی فوجی کارروائی نہیں ہو رہی۔ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے یہاں شال پریس کلب کے سامنے وی بی ایم پی کے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی  اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بھوک ہڑتالی کیمپ کو جمعہ کے روز 5730 دن مکمل ہوگئے۔تربت سے سیاسی و سماجی کارکنان محمد خان بلوچ ، محمد علی بلوچ ، محمد نواز بلوچ اور خواتین نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ماما قدیر بلوچ نے کہا پاکستانی میڈیا کے دعوؤں کے برعکس بلوچستان کے حالات گھمبیر ہیں اور جبری گمشدگی میں اضافہ ہوا ہے۔بلوچستان میں فوجی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران لوگوں کو اغوانما گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جرمنی بلوچ نسل کشی کے خلاف بی این ایم کا احتجاج

جمعہ فروری 14 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ 8 فروری 2025 کو، جرمنی چیپٹر، نارتھ رائن-ویسٹ فیلیا (NRW) یونٹ نے پاکستانی ریاست کی طرف سے بلوچستان میں جاری نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی  پیدا کرنے کے لیے کوبلینز میں Löhr Rondell میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ