مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ میں مسلح افراد نے بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سابق سربراہ پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار پھینکنے والے سرفراز بنگلزئی کے قافلے کو مسلح کو نشانہ بنایا ، جس میں وہ محفوظ رہے ۔

بتایا جارہاہے کہ وہ اپنے دیگر مسلح افراد کے ساتھ مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے شال واپس جارہے تھے کہ انکے قافلے پر حملہ کیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالمنان کے مطابق سرفراز بنگلزئی کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔
حملہ مستونگ مرو کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے کیا۔ اس دوران سرفراز بنگلزئی کے گارڈز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
حکام کے مطابق حملے کے بعد سرفراز بنگلزئی کو ایف سی کیمپ پہنچا دیا گیا۔