
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق بلیدہ الندوف کا رہائشی حاتم ولد رحیم بخش اپنی ذاتی ایرانی زمیاد گاڑی میں تربت کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ حاتم کے نہ رکنے پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
اسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔