
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پسنی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے اور کنسٹرکشن کمپنی کی گاڑی کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کے چھ اہلکار ہلاک اور دو گاڑیاں تباہ ہو گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج صبح دس بجے جوھی کلانچ کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو اس وقت آئی ای ڈی بم حملے نشانہ بنایا جب وہ قافلے کی صورت میں گزر رہی تھی۔ حملے کی زد میں آنے سے فورسز کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار تمام چھ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گزشتہ رات 8 بجے پسنی کے علاقے دُراوال میں کلانچ کے مقام پر سڑک کی تعمیراتی کمپنی کی ایک ٹرک کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے حملے بلوچستان کی جدوجہد آزادی کا حصہ ہیں اور قابض پاکستانی فوج کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ دشمن قوتوں اور ان کے حامیوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔